Sunday January 19, 2025

مشکلات جن پر آر ہی ہیں وہ بہانہ سے لندن چلے گئے باقی جو بچ گئے وہ ضمانتی کے طور پر یہاں رہیں گے،چوہدری پرویز الٰہی

لاہور : وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی دبے لفظوں سیاسی مخالفین پر تنقید۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشکلات جن پر آر ہی ہیں وہ بہانہ سے لندن چلے گئے۔ باقی جو بچ گئے ہیں وہ ضمانتی کے طور پر یہاں رہیں گے۔ شہباز شریف کی طرح انکے بیٹے حمزہ شہباز نے بھی ڈرامے بازی کی۔ لاہور میں یوم شہد ا کی تقریب سے خطاب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پولیس کی وردی تبدیل کرکے انہیں ڈاکیا بنا دیا گیا،پولیس کی وردی ایسی ہونی چاہیے کہ چور اور ڈاکو خوف کھائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پولیس کی وردی ایسی ہوگی کہ آپ کو بھی خوف آئے۔ بہت جلد پولیس کے نظام میں ریفارمز کریں گے۔ قانون بنا رہے ہیں کہ جھوٹی ایف آئی آر پر سزا دی جا سکے۔

چیف الیکشن کمشنر کی چھٹی ؟ تحریک انصاف نے بڑا جھٹکا دیدیا

وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کے شہد ا کو 4 گنا زیادہ معاوضہ ملے گا۔ شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم اور نوکری دی جائے گی۔ ن لیگ نے پولیس کے شہدا کی کوئی پروا نہیں کی۔ آج سے ڈیلی رسک الاونس بحال کیا جا رہا ہے۔ پنجائیت والے نظام کو دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ پنجاب میں ق لیگ کا وزیر نہ بنانے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے وزارت اعلٰی دے دی،یہی کافی ہے۔ اب پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق سے بکاو مال ختم ہوگیا،جو ہونا تھا ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اور قیام امن کیلئے ڈسٹرکٹ لیول پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کمیٹیوں میں انتظامی و پولیس افسران اور علما کرام کو شامل کیا گیا ہے، مقامی سطح پر امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے۔ وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے کہاکہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت اور فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچرشائع اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا

الیکشن کمیشن کےخلاف احتجاج۔۔آج شام کہاں جمع ہونا ہے، عمران خان نے جگہ تبدیل کردی، کھلاڑیوں کیلئے پیغام جاری

FOLLOW US