Monday January 20, 2025

شیخ رشید کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، وزیراعظم کو کیا حکم جاری کر دیا؟

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نےوزیر اعظم کو حنیف عباسی کی تقرری پر نظر ثانی کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں حنیف عباسی کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر ہونے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی ، شیخ رشید احمد عدالت پہنچے جہاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ اور آپ کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کا عدالت پر اعتماد ہے ؟،

ایبٹ آباد جلسہ ، عمران خان نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا، کیا کرنے جارہے ہیں؟ بڑا اعلان

اگرآپ کوعدالتوں پراعتمادنہیں توہم کیس کسی دوسری عدالت بھیج دیتےہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ عمران خان سےبھی پوچھ لیں اگرانہیں اعتمادنہیں توہم نہیں سنتے، بہت اہم اوربڑےکیسزعدالت میں زیرسماعت ہیں،عوامی جلسوں میں روز کہا جاتا ہے عدالتیں رات کو کیوں کھلیں ،سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں کہ عدالت کسی کے کہنے پر کھلی ہے ۔ کل تک کی مہلت دیتے ہیں سوچ لیں کہ عدالت پر اعتماد ہے یا نہیں ۔ شیخ رشید احمد نےعدالت میں کہا کہ میں سوچ سمجھ کر آیا ہوں اور عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ انصاف ہونابھی چاہئے اور نظر بھی آناچاہیے۔ دوران سماعت شیخ رشید احمد نے عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ، وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور حنیف عباسی کو نوٹسز جاری کئے گئے ۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

”امریکا مخالف بیانیے کے حق میں نہیں، وہ سپر پاور ہے“ وزیر اعظم شہباز شریف

عامرلیاقت اورمتھیرا۔۔۔ایسی خبرآگئی کہ جان کرآپ بھی ششدر رہ جائیں گے

FOLLOW US