Saturday November 23, 2024

‘عمران خان اسلام کے حوالے ذرا سوچ سمجھ کر دیا کریں، مولانا طاہر اشرفی نے تنبیہ کردی

اسلام آباد: سابق معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے عمران خان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنی باتوں کو وزن دینے کیلئے اسلام کے حوالے زرا سوچ سمجھ کر دیا کریں۔ میں نے پہلے بھی ان کو سمجھایا تھا، آج دوبارہ سمجھا رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میری گزارش ہے کہ عمران خان انبیائے کرام کے بارے میں جب بھی گفتگو کریں تو خدارا کسی سے مشورہ کر لیا کریں۔ رہنمائی لیں یا خود ہی پڑھ لیا کریں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ۔۔؟؟ وزیراعظم نے سمری پر فیصلہ سنا دیا، عید سے قبل شہریوں کیلئے بڑی خبر

اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اسلام کے بارے میں گفتگو کرتے وقت پڑھ لیا کریں۔ آپ کو لاکھوں لوگ سنتے ہیں۔ نوجوان نسل آپ سے متاثر ہوتی ہے۔ مودبانہ گزارش ہے کہ بنیادی اسلامی مقدمات پر حملہ آور نہ ہوں۔مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے سابق وزیراعظم عمران خان صاحب کی ایک ویڈیو کسی نے بھیجی ہے، میں آج انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ خان صاحب یہ باتیں میں آپ کے سامنے کافی مرتبہ عرض کر چکا ہوں کہ اسلام کے حوالے سے اور مسلمانوں کے مقدسات کے بارے میں زرا سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔

عمران خان نےسابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کن لوگوں کے نام مانگ لئے ؟سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے بھی بڑا دعویٰ کر دیا

انہوں اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب انبیائے کرام کی تو شان ہی بہت بلند ہے۔ ہم تو اصحاب رسول، اہل بیت اور تمام اولیائے اللہ کے گھوڑوں کی ٹاپوں کے نیچے جو زرے اڑتے ہیں خود کو ان سے بھی کم تر خود کو تصور کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انبیائے کرام سے خود کو تشبیہ دے کر اپنی بات کو پھیلانا درست بات نہیں ہے۔ اگر آپ نے کسی نے نہیں پوچھنا تو مولانا طارق جمیل سے ہی پوچھ لیں کہ کیا ایسی باتیں درست ہیں؟

FOLLOW US