Sunday November 24, 2024

” بطور وزیراعظم عمران خان کی یہ آخری خواہش ہے “ حامد میر کا انکشاف

اسلام آباد : سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آج عمران خان کا بطور وزیراعظم آخری دن ہے ، ان کی یہ آخری خواہش ہے کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں زیادہ سے زیادہ تاخیر کی جائے ، کم از کم شام تک قومی اسمبلی کا اجلاس چلتا رہے اور شام کے بعد ووٹنگ ہو ، کورٹ نے کہا کہ کم از کم شام تک پورا پراسیس مکمل کرنا ہے ۔ نجی ٹی وی سے جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اس دوران لاکھوں کی تعداد میں لوگ مارچ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کو گھیرے میں لے لیں گے ،

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہو سکی، قومی اسمبلی کا اجلاس 12:30 بجے تک ملتوی

لیکن ہمارا دفتر قومی اسمبلی کے پاس ہے ،لیکن ڈی چوک پر ہے ، یہاں تک پہنچنے میں مجھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے ، سڑکیں ایک کلومیٹر تک بند کی گئی ہیں اور ابھی تک ویران ہیں،، لوگ چند ہزار کی تعداد میں آ بھی جاتے ہیں، نعرے بازی بھی کرتے ہیں ، اس کے باجود بھی کورٹ کے حکم پر عمل تو کرناہے ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ اسد قیصر اپنے محبو ب لیڈر عمران خان کی آخری خواہش پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہبازشریف کو بھی تھوڑی گریس دکھانی چاہیے ، عمران خان کی خواہش ہے کہ اس پراسیس کو لمبا کیا جائے ۔اگر اسد قیصر آج ووٹنگ نہیں کرواتے تو ان پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے ۔

103سالہ شخص کی تیسری شادی، دلہن کی عمر کیا نکلی؟ ہر کوئی حیران رہ گیا

تم چاروں ساحل پر کیا کر رہے تھے، پاکستانی کرکٹر کو ویسٹ انڈیز میں کس الزام میں گرفتار کیا گیا؟ واقعہ نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

FOLLOW US