Monday January 20, 2025

خاتون اول کی دوست پر لگنے والے الزامات کا معاملہ، فرح خان کے سسر کا مسلم لیگ ن سے تعلق ہونے کا انکشاف

لاہور : خاتون اول کی دوست پر لگنے والے الزامات کا معاملہ، فرح خان کے سسر کا مسلم لیگ ن سے تعلق ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے سسر کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ جیو نیوز کے مطابق فرح خان کے سسر چوہدری اقبال گجر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پنجاب کے حلقہ پی پی 63 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر آرٹیکل 5 کو استعمال کرکے بڑی غلطی کر دی گئی، افتخار احمد کا تجزیہ

مزید بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز اپوزیشن کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں بلائے گئے علامتی اجلاس میں چوہدری اقبال گجر بھی شریک تھے، انہوں نے بھی حمزہ شہباز کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کی حمایت کی۔ دوسری جانب خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فرح خان سے متعلق کہا ہے کہ فرح خان رہائش کے لیے دبئی چلی گئی ہیں۔ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں، فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھا اچھا نہیں کیا۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق موسا مانیکا نے کہا ہے کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں۔رپورٹ کے مطابق فرح خان 3 اپریل کو دبئی پہنچ چکی ہیں ، وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں۔فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ استعمال کیا، فرح خان نے گذشتہ روز ابوظہبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی، فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا۔

شجاعت اور پرویز الہیٰ نے ایک ہی بات کی کہ شریفوں کا کبھی اعتبار نہیں کرنا: مونس الٰہی

فرح خان پر پنجاب میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان الزامات کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرح خان ہماری پھوپھی کی بیٹی نہیں‘ مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں ۔ جبکہ فرح خان کے حوالے سے الزامات پر عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تقررو تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں‘ ن لیگ اور اس کے حواری ساڑھے تین سال میں مجھ پر یا میری کابینہ پر کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لا سکے‘ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔

FOLLOW US