Monday January 20, 2025

“عدم اعتماد میں بیرونی سازش ،پیسے کس جہاز میں اور کیسے لائے گئے تمام ثبوت موجود ہیں” اسد عمر کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر بیرونی سازش کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، کراچی سے کس جہاز پر اور کیسے پیسے لائے گئے تمام ثبوت عوام کے سامنے رکھیں گے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں جس کا ٹھوس ثبوت بھی موجود ہے۔ہمیں پتا چل گیا ہے کہ کراچی سے کس جہاز میں اور کیسے پیسے لائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک عدم اعتماد میں ہارس ٹریڈنگ کے بھی ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

شہباز شریف وزیر اعظم بن رہے ہیں تو پیپلز پارٹی پیسے کیوں دے گی؟ قمر زمان کائرہ نے سوال اٹھادیا

مناسب وقت آنے پر تمام ثبوت وزیراعظم عمران خان عوام کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایم این ایز نے واپس آنے کاارادہ ظاہر کیا ہے اور تمام کا تعلق پنجاب سے ہے۔ تمام ایم این ایز نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی ۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان کاامریکی صدر جو بائیڈن کا فون سننے سے انکار

FOLLOW US