Friday May 10, 2024

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا قومی ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 6-2سے شکست دے

ڈھاکہ: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، قومی ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 6-2سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 6گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے کوارٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا بلکہ 13ویں منٹ میں ایک گول کی برتری بھی حاصل کر لی لیکن اگلے ہی منٹ میں پاکستان کی جانب سے ندیم احمد نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ پھر دوسرےکوارٹر میں ٹیم پاکستان نےحریف ٹیم کے گول پر متعدد حملے کیے ، پے در پے 3 گول بھی داغ دیے۔تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستان ٹیم اٹیک کرتی رہی اور مزید دوگول کر دیے جبکہ ہوم ٹیم نے بھی ایک گول کیا تاہم مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ پاکستان نے 2-6 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان کی جانب سے ندیم احمد اور اعجاز احمد نے دو، دو گول اسکور کیے ۔

صوابی کے بعد بنوں کی تحصیل میں بھی حکمران جماعت کو شکست ، دوسرا مکمل نتیجہ آگیا

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ منگل کو جنوبی کوریا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جاپان کی ٹمیں مد مقابل ہوں گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ روز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔ڈھاکا میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جہاں بھارت نے پہلے ہی کوارٹر میں ملنے والے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر دیا تھا۔ دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، تیسرے کوارٹر میں بھارت کے آکاش دیر سنگھ نے دوسرا گول کرکے برتری دگنی کردی لیکن تیسرے کوارٹر کے اختتام سے ایک منٹ قبل پاکستان کے جنید منظر نے گول کرکے برتری کو کم کیا۔چوتھے کوارٹر میں بھارت کے ہرمن دیپ سنگھ نے اپنا دوسرا گول کرکے بھارت کی برتری 1-3 کردی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

’جس دن حکومت ختم ہوئی عمران خان ملک سے بھاگ جائیں گے ‘رانا تنویر حسین نے حیران کن دعویٰ کردیا

“حملہ آوروں نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، فائرنگ ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھی” شبلی فراز نے ساری حقیقت بیان کردی

FOLLOW US