Sunday January 19, 2025

صوابی کے بعد بنوں کی تحصیل میں بھی حکمران جماعت کو شکست ، دوسرا مکمل نتیجہ آگیا

بنوں : خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک دو تحصیل کونسلز کے نتائج مکمل ہوچکے ہیں اور دونوں جگہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دوسرا نتیجہ ضلع بنوں کی تحصیل میریان کا موصول ہوا ہے جہاں آزاد امیدوار نے میدان مارا ہے۔ تحصیل چیئرمین میریان کی نشست پر آزاد امیدوار پیر کمال شاہ 11 ہزار 885 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے شاہد خان چھ ہزار 370 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

’جس دن حکومت ختم ہوئی عمران خان ملک سے بھاگ جائیں گے ‘رانا تنویر حسین نے حیران کن دعویٰ کردیا

خیال رہے کہ اس سے قبل صوابی کی تحصیل رزڑ کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آیا تھا جہاں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے غلام حقانی 22 ہزار 743 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بلند اقبال 13 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ بلند اقبال تحریک انصاف کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے چچا ہیں۔

“حملہ آوروں نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، فائرنگ ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھی” شبلی فراز نے ساری حقیقت بیان کردی

بندروں کے ہاتھوں 250 کتوں کا قتل، محکمہ جنگلات نے قاتل بندروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

کے پی بلدیاتی الیکشن، تحصیل کونسل کا پہلا مکمل نتیجہ آگیا، پی ٹی آئی کو شکست

FOLLOW US