Tuesday January 21, 2025

فوٹو سیشن کے دوران ثاثنیہ مرزا کو بیٹے نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

کراچی : پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان مرزا ملک کی اپنی ماما کوایک کراچی میں پرفیوم لانچنگ کی تقریب کے دوران تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، تقریب میں شعیب ثانیہ کے علاوہ اداکارہ عائشہ عمر سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں۔ تقریب کے دوران جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک تصاویر کھنچوارہے تھے اس وقت شعیب ملک کی گود میں موجود ان کے بیٹے ازہان مرزا ملک نے شرارت کرتے ہوئے اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر تھپڑ مارا۔ثانیہ مرزا بیٹے کی اس شرارت سے بالکل انجان تھیں اسلیے چونک کر رہ گئیں اور شعیب ملک ہنسنے لگے لیکن شاید ننھے ازہان کو ثانیہ کے ساتھ یہ شرارت کرکے مزہ آرہا تھا اس لیے انہوں نے ایک بارپھر اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر ہاتھ مارا اور ہنسنے لگے۔ ازہان مرزا ملک کی شرارت سے بھرپور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

“تین مزید ویڈیوز تیار، کیپٹن (ر) صفدر کی اپنی بھی بنی ہوئی ہیں” عارف حمید بھٹی کا تہلکہ خیز دعویٰ

میرے نزدیک امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا ، غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے، عزت دار شخص کو کبھی خود کو ذلت میں نہیں ڈالناچاہئے۔ امریکی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو

FOLLOW US