Friday April 26, 2024

باجوڑ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی : باجوڑ میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی برودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات دبرئی میں آپریشن کے دوران پیش آیا، شہدا میں ایف سی کے 2 جوان اور 2 پولیس اہلکارشامل ہیں۔ شہید لانس نائیک کی عمر 28 سال اور تعلق کوہاٹ سے تھا۔ شہید سپاہی جمشید کی عمر 26 سال اور تعلق کراچی سے تھا۔ پولیس کانسٹیبل عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 2اہلکارلانس نائیک مدثراور سپاہی جمشید جبکہ 2 پولیس اہلکار سپاہی عبدالصمد اور نور رحمان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری ،26اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے دہشت گردوں کو تلاش کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔ سکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے دبرائی میں آپریشن کر رہی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ رات گئے بھی آپریشن کیا تھا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمد قیصرشہید ہوگئے تھے تاہم واقعے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

شاہ رخ خان کو مودی کے سامنے نہ جھکنے کی سزا دی جا رہی ہے، آریان خان کیس میں نیا موڑ

عمران خان کی چھٹی۔۔ اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔اسد عمر ،پرویز خٹک یا شاہ محمود قریشی۔۔ ایسا دعویٰ جس نے پورے ملک میں ہلچل مچادی

FOLLOW US