Monday January 20, 2025

گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کی بیٹے سے پہلی ملاقات ، اس موقع پر آریان خان کیا کرتے رہے ؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

ممبئی:منشیات کیس میں گرفتارکے بعد پہلی بار کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے والد سے مل کر زاروقطار رو پڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے گرفتار بیٹے آریان خان سے گرفتاری کے بعد پہلی بار ملاقات کی ہے۔اس موقع پر آریان خان اپنے والد کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے گلے لگ کر رو پڑے۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کو دلاسہ دیا، باپ بیٹے کے درمیان ملاقات چند منٹوں پر محیط رہی۔ شاہ رخ خان نے این سی بی سے گرفتار بیٹے آریان خان سے ملنے کے لیے اجازت طلب کی تھی۔

“فیصل واوڈا سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انتہائی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے” عمر چیمہ کا تہلکہ خیز انکشاف

FOLLOW US