Friday April 26, 2024

بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں سے ہوشیار رہو: ڈیرن سیمی ان بھیڑیوں کو کھانا کھلانے کے باوجود یہ سوتے میں آپ کو کھا جائیں گے

جمیکا : ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرین سیمی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کے بعد ٹویٹ کردیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں سے ہوشیار رہو۔‘ ڈیرن سیمی نے کہا کہ ’ان بھیڑیوں کو کھانا کھلانے کے باوجود یہ سوتے میں آپ کو کھا جائیں گے‘۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی، انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ ای سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پڑوسی ممالک کی مشاورت سے کریں گے: عمران خان

نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی،معاملے کی تحقیقات مکمل ، چند دنوں میں میسجز اور میلز کو ایکسپوز کیا جائے گا

یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر ضروریاتِ زندگی کی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

FOLLOW US