Thursday April 25, 2024

چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد کی ملاقات، وزیراعظم نے یقین دہانی کرادی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد نے ملاقات کی جس میں چینی سفیر نونگ رانگ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزراء حماد اظہر، شوکت ترین، اسد عمر اور عبدالرزاق داؤد سمیت دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چینی وفد نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ۔حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس’ کی پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے، سرمایہ کاروں کو مراعات فراہم کی جارہی ہیں اور انتظامی امور کو آسان بنایا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے چینی وفد کو ماہانہ اجلاس کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی، پاکستان میں درمیانی اور چھوٹی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، چینی کمپنیاں پاکستان میں درمیانی اور چھوٹی صنعت میں کردار ادا کر سکتی ہیں، ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

’ ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا‘ گلبدین حکمت یار کھل کر بول پڑے

پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے نکلنے کا امکان ، بڑی خبر سامنے آگئی

FOLLOW US