Sunday January 19, 2025

ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد :ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کردیا ، ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، حسین حقانی کیخلاف 2 ملین ڈالر کی خردبرد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے،حسین حقانی کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کیلئے ریڈنوٹس جاری کردیا ہے، ایف آئی اے نے حسین حقانی کی حوالگی کیلئے انٹرپول کو نوٹس بھجوایا، انٹرپول کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، حسین حقانی 2008 سے نومبر2011 تک امریکا میں پاکستان کے سفیر تعینات رہے۔ حسین حقانی نے اپنے دور میں اختیارات کا ناجائر استعمال کیا، دھوکا دہی اور بے ضابطگیوں میں ملوث رہے،حسین حقانی کیخلاف 2018ء میں دو ملین ڈالر کی خردبرد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے۔حسین حقانی کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، لہذا حسین حقانی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

طالبان کے آگے ہتھیار ڈالنے کے بجائے مرنا پسند کروں گا، احمد مسعود کا دو ٹوک اعلان

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے بھارت منفی پروپیگنڈا کرنے سے باز رہے، بھارت سمیت کسی کو داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان افغان طالبان

جو تباہی دیکھ رہے ہیں بچوں کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے، موبائل کے غلط استعمال سے جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، بچوں کی تریبت کیلئے سیرت النبیﷺ سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب

FOLLOW US