Sunday January 19, 2025

وزیر اعظم نے یکساں نصاب تعلیم میں سیرت النبی ﷺ سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ، وزیر اعظم نے نصاب میں رسول اللہﷺ کی حیات مبارکہ کے سنہری اصول پڑھانے کی ہدایات دیں ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی شہباز گل و وزارت تعلیم کے سینئر افسران نے شرکت کی ، وفاقی وزیر نے نصاب میں شامل سیرت النبیﷺ پر تفصیلی بریفنگ دی ، وزیر اعظم کو اساتذہ کی تربیت اور امتحانات کے معیار سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ہماری نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے ، رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا اہم ترین پہلو اخلاق و آداب ، حسن معاشرت ہیں ،تمام معاشرتی مسائل کا بہترین حل سیرت النبی ﷺ میں موجود ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طلبہ کو تاریخ اسلام بھی پڑھائی جائے ، یکساں نصاب پر عملدرآمد صوبوں کے ا شراک سے جلد مکمل کریں ۔

طالبان کو صدارتی محل میں پیسوں کے بڑے بڑے ڈھیر مل گئے سابق صدر اشرف غنی نے صدارتی محل کے کونوں میں لاکھوں ڈالر چھپا رکھے تھے۔

وزیر اعظم عمر ان خا ن نے رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا

کورونا کے باعث انتقال کرنے والی ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں حاملہ ہونے کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوائی تھی

اداکارہ عروہ ہوکین نے شرم کی ساری حدیں پار کر دی، عروہ نے ساڑھی پہن کرتصاویر بنوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US