Wednesday January 22, 2025

کابل ائیرپورٹ پر امریکی فورسز کی ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک۔ روسی میڈیا کا دعویٰ سوشل میڈیا پر کابل ائیرپورٹ پر ہوائی فائرنگ کے بعد بھگدڑ کے مناظر کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں

کابل : کابل ائیرپورٹ پر امریکی فورسز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ کابل ائیرپورٹ پر امریکی افواج کے ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اکبل ائیرپورٹ پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کابل ائیرپورٹ پر امریکی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر امریکی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی۔ ہوائی فائرنگ کا مقصد افغان شہریوں کو ملٹری جہازوں پر سوار ہونے سے روکنا تھا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں کم سے کم اُجرت 20ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری

کابل ائیرپورٹ پر اس وقت ملک چھوڑکر جانے والوں کا کافی رش ہے۔ اس حوالے سے ایک امریکی اہلکار نے خبرایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ کابل ایئر پورٹ پر موجود امریکی فوجیوں نے افغان شہریوں کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی ۔ اہلکار کے مطابق لوگوں کا ہجوم بےقابو ہو رہا تھا اور وہ رن وے پر بھاگ رہے تھے۔ ہوائی فائرنگ کا مقصد افراتفری پر قابو پانا تھا۔ واضح رہے کہ طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد سے سینکڑوں افغان شہری ملک چھوڑنے کے غرض سے ائیر پورٹ پر جمع تھے۔ اس وقت ہوائی اڈہ امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے۔ امریکہ نے کابل میں اپنا سفارتخانہ ائیر پورٹ پر منتقل کر دیا ہے۔ سفارتی عملے کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ائیر پورٹ منتقل کیا گیا۔ سفارتخانے سے جاتے ہوئے اہم دستاویزات کو آگ لگا دی گئی۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے ملک میں جاری جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا ۔ترجمان طالبان محمد نعیم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک و قوم کی آزادی کا مقصد حاصل کر لیا ہے اور ہم کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

بنکوں میں کام کرنے والی افغان خواتین کو کام سے روک دیاگیا،طالبان کی تردید

طالبان کو 20 سالہ جدوجہد اور قربانیوں کا پھل مل گیا۔دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبد الغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکباد کا پیغام جاری کر دیا، انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی اصل آزمائش اب شروع ہوئی ، عوام کی خدمت کرکے دنیا کے لیے مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں نئے نظام حکومت کی شکل جلد واضح ہو جائے گی ۔ ہم پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں جبکہ ہمیں اشرف غنی کے فرار ہونے کی امید نہیں تھی لیکن اب افغانستان میں جنگ ختم ہو گئی ہے۔ افغانستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امید ہے غیرملکی قوتیں افغانستان میں اپنے ناکام تجربے نہیں دہرائیں گی۔ دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے سرکاری ٹی وی پر نشریات کا آغاز کر دیا ہے اور سرکاری ٹی وی پر طالبان کی جانب سے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/ismeedar/status/1427155953145761792?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1427155953145761792%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2021-08-16%2Fnews-2879906.html

FOLLOW US