Sunday January 19, 2025

نوٹوں کے ساتھ شریف خاندان کی بھی تصاویر، لیگی کارکن کا شادی پر انوکھا ہار ، تفصیلات جانئے اس خبر میں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن نے اپنی شادی کےلیے انوکھا ہار تیار کروایا جو مریم نواز کو بھی پسند آگیا۔پنجاب کے شہر لیہ میں (ن) لیگ کے کارکن نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا اور اس موقع پر پارٹی قیادت سے اپنی محبت کا اظہار کچھ منفرد طریقے سے کیا۔کارکن نے دلہا بننے پر نوٹوں کا جو ہار پہنا اس پر ہر جگہ شریف خاندان کے افراد کی تصاویر چسپاں تھیں جن میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی تصویریں شامل تھیں۔مریم نواز کو بھی اپنے کارکن کی شادی کا یہ ہار خاصہ پسند آیا اور انہوں نے دلہا کی تصویر کو ٹوئٹر

مہنگائی نے اتنا دماغ خراب نہیں کیا کہ زرداری، فضل الرحمان اور شہباز مسیحا لگنے لگیں: خالد انعم

پر شیئر کیا۔مریم نے اپنی پوسٹ میں کارکن کے لیے محبت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’لیہ سے مسلم لیگ (ن) کے اس جیالے کو شادی بہت بہت مبارک‘۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کارکن کے لیے محبت اور خوشی کے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

عمران خان کو چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں۔میں دغا کرنے والا نہیں تھا اور نہ ہی اب کروں گا۔ عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ کر لیا

FOLLOW US