Sunday January 19, 2025

پیٹرول کی بڑھتی قیمت سے تنگ شہری نے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا

کورونا لاک ڈاؤن نے جہاں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا وہیں کچھ لوگ نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زیادہ تر کا کاروبار تباہ ہوگیا۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے شیخ یوسف کا کہنا ہے کہ اسے لاک ڈاؤن اور پیٹرولیم کی بڑھتی قیمت نے گھوڑے پر سفر کرنے پر مجبور کر دیا۔ شیخ یوسف اورنگزیب آباد میں واقع کالج کی لیب میں اسسٹنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موٹر سائیکل خراب ہوگئی تھی، پبلک ٹرانسپورٹ کا حال بھی برا ہے اور اوپر سے ہر روز پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے گھوڑا خریدنا پڑا۔

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کو پھر ’314‘ رنز کا چیلنج، قومی ٹیم 28 سال پرانی تاریخ دہرا پائیگی؟

انہوں نے بتایا کہ میں نے 40 ہزار روپے کا گھوڑا خریدا اور اس دن سے اس پر سفر کر رہا ہوں۔ شیخ یوسف نے اپنے گھوڑے کو ”جگر“ کا نام دیا ہے۔ شیخ یوسف نے کہا کہ میں نے یہ گھوڑا لاک ڈاؤن کے دوران خریدا، میری موٹر سائیکل کسی کام کی نہیں رہی، پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی تھی۔ انہوں نے سفر کرنے کے لیے گھوڑا ایک مناسب انتخاب ہے، یہ ہمیں صحت مند اور فٹ رکھتا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ ، بھارتی کرکٹر ایشون نے بھی تعریف کردی

“سودے بازی کے بغیر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی” شاہد خاقان عباسی نے “اعتراف” کرلیا

FOLLOW US