Sunday January 19, 2025

تیسری اہلیہ کے ساتھ عامر لیاقت حسین کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی : سیدہ طوبیٰ سے علیحدگی کے بعد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے تصویر شیئرکردی تھی اور اب تیسری اہلیہ دانیا شاہ کے ساتھ ان کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس کے پس منظر میں گانا” دل کے قریب آیا” بھی سنا جاسکتاہے۔ سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بادی النظر میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین آرام کررہے ہیں لیکن جب انہیں احساس ہوتا ہے کہ خاتون ویڈیو بنا رہی ہیں تو ہلکی سی مسکراہٹ دیتے ہیں۔

پنجاب میں بڑی کامیابی، بلاول زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل طوبیٰ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کی علیحدگی 14 ماہ قبل ہوگئی تھی اور اب انہوں نے خلع لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہی خبر زیر بحث تھی کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نئی دلہن کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تیسری شادی کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ’’ گزشتہ شب ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،18 سالہ دانیہ شاہ کا تعلق لودھراں کے نہایت باعزت خاندان ’’ سادات ‘‘ سے ہے ، وہ سرائیکی ہیں، میں اپنے تمام چاہنے والوں سے گزارش کرنا چاہتاہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی اندھیروں سے نکلا ہوں ، یہ ایک غلط موڑ تھا۔‘‘

وزیراعظم عمران خان اپنا اعتماد کھو چکے، اپوزیشن نے لانگ مارچ سے قبل ہی تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا

FOLLOW US