Sunday January 19, 2025

برازیل: خواتین کے کپڑوں کی ایک دکان میں مردوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی

برازیل میں خواتین کے کپڑوں کی ایک دکان مالکن نے اپنی دکان میں مردوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ جوز میں ایک شاپنگ مال میں خواتین کے کپڑوں کی دکان مالکن اینڈریا کوسٹا نے خواتین کسٹمرز اور ملازمین کو ہراساں کیے جانے کے بڑھتے واقعات کے بعد دکان میں مردوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ رپورٹس کے مطابق اینڈریا کوسٹا جو ایک ماڈل بھی ہیں انہوں نے اپنی دکان کی کھڑکی پر ایک پوسٹر لگایا ہے جس پر صاف لکھا گیا ہے کہ دکان میں کسی بھی مرد کے داخلے کی اجازت نہیں تاہم آپ اپنے پالتو جانورکو لاسکتے ہیں۔

بابر اعظم ’کیپٹن آف دی ایئر‘ منتخب بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے 8 میں سے 7 ٹیسٹ ، 6 میں 2 ون ڈے جبکہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 29 میں سے 20 میچز میں کامیابی حاصل کی

اینڈریا کی دکان کے باہر ایک اور پوسٹرآویزاں ہے جس پر مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خواتین کی پرائیویسی کا خیال کریں اور دکان کے باہر اسٹول پر بیٹھ کر انتظار کریں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین ماڈل نے کہا کہ99 فیصد مرددکان میں آکر نامناسب حرکات کرتے تھے اس لیے ان سب پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کے علاوہ اینڈریا نے انکشاف کیا کہ ان کی دکان میں آنے والے اکثر مردڈریسنگ رومز میں خواتین کی جاسوسی کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

فخر زمان کی مسلسل تیسری ففٹی، چوکوں اور چھکوں کی برسات، ویڈیو دیکھیں

موٹر سائیکل پر بہن کو لے کر جا رہے تھے کہ اچانک ٹریکٹر نے ٹکر مار دی ۔۔ ایک ایسا حادثہ جس نے بھائی کی جان لے لی اور بہن کو معذور کردیا

FOLLOW US