Sunday January 19, 2025

بندروں کے ہاتھوں 250 کتوں کا قتل، محکمہ جنگلات نے قاتل بندروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں محکمہ جنگلات نے کتوں کو مارنے والے بندروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو بندروں کو پکڑ لیا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرا کے ضلع بید میں ایک ماہ قبل کتوں نے بندروں کا ایک بچہ ہلاک کردیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے بندر اب تک 250 کے قریب کتوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ بندر کتوں کے چھوٹے بچوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور انہیں بلندی سے نیچے پھینک کر مار دیتے ہیں۔ضلع بید کے علاقے مجال گاؤں میں سپاہی بندر گشت کرتے رہتے ہیں اور جیسے ہی انہیں کتے کا چھوٹا بچہ نظر آتا ہے تو وہ انہیں اٹھا کر اونچی جگہ پر لے جاتے ہیں اور وہاں سے نیچے پھینک دیتے ہیں۔ اس علاقے کی آبادی پانچ ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق بندر اپنے بچے کی موت کا بدلہ اس شدت سے لے رہے ہیں کہ اب پورے علاقے میں کہیں بھی چھوٹا کتا باقی نہیں بچا۔ تاہم اب محکمہ جنگلات نے ان بندروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے دو بندروں کو پکڑ کر ناگپور منتقل کردیا ہے جہاں انہیں جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔

کے پی بلدیاتی الیکشن، تحصیل کونسل کا پہلا مکمل نتیجہ آگیا، پی ٹی آئی کو شکست

بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتی ؟ ثانیہ مرزا نے پہلی بار حیران کن وجہ بتا دی

وسیم اکرم کی اپنی اہلیہ کو ڈانس سکھاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی

FOLLOW US