Sunday January 19, 2025

کل 600 سالہ تاریخ کا طویل ترین چاند گرہن ہوگا

اسلام آباد: رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج جمعہ کو ہوگا، چاند کو جزوی طور پر لگنے والا یہ گرہن 600 سالہ تاریخ کا سب سے طویل ترین گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز جمعہ سال کا دوسرا چاند گرہن ہوگا، یہ چاند گرہن گزشتہ 600 برسوں کی تاریخ میں لگنے والا سب سے طویل ترین چاند گرہن ہوگا جو کہ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا، یورپ اور ایشیا کے بیشتر حصے، آسٹریلیا، شمالی مغربی افریقا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور آرکٹک میں دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل لگنے والا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ چاند گرہن اس سال کا آخری گرہن ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پر لگیگا، چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا۔

انتہاء پسندی کی وجہ مدارس نہیں، ہمارے اسکول اور کالجز ہیں، فواد چودھری

حکومت سواتین سال سے ون ویلنگ کر رہی ہے، حکمرانوں کے چہرے بےنقاب ہو چکے

پی ایس ایل کھلاڑیوں کو دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ دینے والی لیگ بن گئی، تنخواہ اتنی زیادہ کہ آئی پی ایل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

FOLLOW US