Monday January 20, 2025

83 سالہ غیر ملکی خاتون نے پاکستان پہنچ کر 28 سالہ نوجوان سے شادی کر لی

حافظ آباد : 83 سالہ غیر ملکی خاتون نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق آج کل کے دور میں جہاں سوشل میڈیا کا دور ہے ، وہیں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر دوستیاں کرنے کے بعد ایک دوسرےکی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور اپنی محبتوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے رشتہ ازدواج میں بندھ جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا نے پوری دنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے اور کوئی بھی شخص ایک ملک میں بیٹھ کر دوسرے ملک کے لوگوں سے بات چیت اور دوستی کر سکتا ہے اور اکثر یہ دوستی رشتے میں بھی بدل جاتی ہے۔محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہی بات ثابت کی پولینڈ کی رہائشی خاتون نے جو پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےکا خدشہ ظاہرکردیا

۔پاکستان پہنچنے کے بعد 28 سالہ نوجوان سے شادی رچا لی۔ دُلہن کا تعلق پولینڈ سے ہے جو کہ اپنے دلہا سے عمر میں تقریبا تین گنا بڑی ہے۔خاتون ساری مشکلات کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان چلی آئی اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔28 سالہ نوجوان کا خاتون سے متعلق بتانا ہے کہ دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی، جلد ہی یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔پولش خاتون نے شادی سے قبل اسلام قبول کیا اور اب ان کا نام فاطمہ ہے۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو اردو سمجھ نہیں آتی اور وہ آغاز سے ہی ان سے بات کرنے کے لیے گوگل ٹرانسلیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔نوجوان نے بتایا کہ انہوں نے بابر سے شادی کے لیے اپنی منگنی بھی ختم کی اور انہوں نے یہ شادی صرف اپنی اہلیہ سے محبت کی خاطر کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے گرین کارڈ کی لالچ ان کے دل میں نہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا پاکستانی نوجوان نہیں جس نے خود سے بڑی غیر ملکی خاتون سے شادی کی ہو۔اس سے قبل بھی کئی نوجوان خود سے بڑی عمر کی غیر ملکی خاتون سے شادی کر چکے ہیں۔

غمگین لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے چارلی چپلن کی قبر پر ایسا کیا ہوا کہ کنکریٹ کی 6 فٹ موٹی تہہ بچھانی پڑی ، حیران کن راز

علیزے شاہ کی فلک شبیر کیساتھ نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

FOLLOW US