Thursday March 28, 2024

وزیراعظم عمران خان نے پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےکا خدشہ ظاہرکردیا

جہلم : وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب باہر سے آیا ہوا ہے، تین ماہ میں تیل کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں، تیل مزید قیمتیں بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، مہنگائی کا بحران سردیوں تک ہے۔ انہوں نے جہلم میں سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، افتتاح کیا اور سوچا ٹیکنالوجی آگے بڑھ گئی ہے، حیرت ہے اپوزیشن کیوں مشین سے ڈری ہوئی ہے؟ ساری دنیا میں ٹیکنالوجی سے ووٹنگ ہورہی ہے، لیکن ہماری اپوزیشن ٹیکنالوجی سے ووٹنگ کی طرف کیوں نہیں جاتی؟ آج کل ٹیکنالوجی ایسی ہوگئی ہے کہ آپ جھوٹ نہیں بول سکتے، اگر کوئی وزیراعظم یا وزیر بولتا ہے تو دومنٹ بعد آپ گوگل کرلیں پتا چل جاتا ہے، حکومت جب آئی تو کیا حالات تھے؟ خسارہ تھا، سب سے زیادہ کس حکومت نے قرضوں کی قسطیں واپس کیں؟ یہ سب موبائل فون پر دیکھ سکتے ہیں،

غمگین لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے چارلی چپلن کی قبر پر ایسا کیا ہوا کہ کنکریٹ کی 6 فٹ موٹی تہہ بچھانی پڑی ، حیران کن راز

ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہمیں ملک میں لانگ ٹرم پلاننگ کرنی ہے، ملک کب آگے بڑھتے ہیں جب وہ اپنی نسلوں کا سوچتے ہیں وہ الیکشن کا نہیں سوچتے، ہم نے اپنی 25سال سے کم عمر آبادی کیلئے کیا کرنا ہے؟ چین کی لیڈرشپ نے دور کا سوچا کہ ہم نے لوگوں کو غربت سے کیسے نکالنا ہے؟ پھر ترقی کرنے کے ترقیاتی پراجیکٹ کا سوچا، اگر قوم میٹرو بنانے کا سوچے، پھر الیکشن کا تو قوم آگے نہیں بڑھ سکتی، ہماری حکومت نے آنے والی نسلوں کا سوچا، آئندہ الیکشن کا نہیں سوچا، سب سے پہلے پاکستان کو پانی کی ضرورت ہے، پانی کی کمی ہورہی ہے، اناج کی ضرورت ہے، پاکستان جب بنا تھا تو آبادی چار کروڑ سے کم تھی، آج 22 کروڑ ہوگئی ہے، ہمیں لوگوں کیلئے اناج پیدا کرنا ہے۔

علیزے شاہ کی فلک شبیر کیساتھ نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

ملک میں پہلی بارتین بڑے ڈیم بن رہے ہیں، آئندہ دس سالوں میں 10ڈیم بنے گے۔ جنگلات کو ختم کردیا گیا، لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا تھا، یہ پہلی حکومت ہے جو اب تک اڑھائی ارب درخت لگا چکی ہے، ہم نے انگریزوں کے جنگلات کو بھی تباہ کرکے رکھ دیا ہے، ہمارا ٹارگٹ 10ارب درخت لگانے کا ہے۔ اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل پاکستان کی تعریف کررہا ہے، اکانومسٹ میگزین دنیا کی مانی ہوئی ہے ، وہ کہتے ہیں پاکستان نے کورونا کے باعث اپنی عوام اور معیشت کو بچایا، مہنگائی کا سیلاب ساری دنیا میں آیا ہوا ہے، ورلڈ بینک کہتا ہے پاکستان ہمارے دور میں غربت کم ہوئی ہے، مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، این سی اوسی ادارہ بنایا،حکومت پر پورا اعتماد ہونا چاہیے، مہنگائی کے حالات سے بھی قوم کو نکالیں گے، مہنگائی کا سیلاب باہر سے آیا ہوا ہے، تین ماہ میں تیل کی قیمتیں دوگنی بڑھ گئی ہیں، مزید قیمتیں بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، مہنگائی کا بحران سردیوں تک ہے، کورونا کے باعث دنیا میں 100سال بعد اتنا بڑا بحران آیا ہے۔

مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے جب اداروں کے سربراہان وزیراعظم کو اپنے باس کے نام سے پکارتے ہیں

FOLLOW US