Monday January 20, 2025

علیزے شاہ کی فلک شبیر کیساتھ نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظرآتی ہیں، اداکارہ نے ایک نئی تصویر شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں اور ملے جلے تبصرے کررہے ہیں، چارگھنٹے قبل پوسٹ ہونے والی اس تصویر کو اب تک 92ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ علیزے شاہ اپنے بولڈ اور منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں، انسٹا پرویڈیوز اور تصاویر لگا کر مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں، خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ کی ڈراموں میں پرفارمنس نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی اور بہترین اداکاری کرتے ناظرین کو محظوظ بھی کیا۔اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معروف گلوکار اور اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصویر شیئر کی،

مرحوم باپ کا فرانسیسی کوہ پیما سے معاہدہ پورا کرنے کیلئے ساجد سد پارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پہنچ گئے، لیکن پھر ان کے ساتھ کیا ہوا؟

تصویر میں علیزے شاہ فلک کے کندھے پر سر رکھے ہوئے ہے اور سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ جینز کی پینٹ پہنی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ فلک شبیر کو مسکرارہے ہیں۔تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے اور علیزے شاہ کو مشورے بھی دیے جارہے ہیں، ایک خاتون صارف نے مشورہ دیا کہ اپنا شوہر ہی ڈھونڈ لے بہن! کچھ نےمذاق کرتے ہوئے کہا کہ سارہ کو فون کرو۔4 گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس تصویر کو 92 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے جب اداروں کے سربراہان وزیراعظم کو اپنے باس کے نام سے پکارتے ہیں

FOLLOW US