Monday January 20, 2025

قدرت کا کرشمہ، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش

ایبٹ آباد : قدرت کا کرشمہ، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 7 بچوں کی پیدائش۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں واقع ایک نجی ہسپتال میں اللہ نے خاتون کو ایک ساتھ 7 بچوں سے نواز دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں 34 سالہ خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی، پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون اور تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل، جبکہ خاتون کی پہلے بھی 2 بیٹیاں ہیں۔ ایک ساتھ 7 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے۔

لاہور کی فضا انتہائی خطرناک ہوگئی پنجاب کا دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگی

شراب میں مچھلی ڈال دیں تو وہ جائز ہوجاتی ہے جے یو آئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی کا دعویٰ

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔ افسوسناک خبر آگئی

FOLLOW US