Monday November 25, 2024

شراب میں مچھلی ڈال دیں تو وہ جائز ہوجاتی ہے جے یو آئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی کا دعویٰ

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام کے رکنِ قومی اسمبلی اور چیئرمین انسدادِ منشیات کمیٹی مولانا صلاح الدین ایوبی کا کہنا ہے کہ اگر شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ جائز ہوجاتی ہے۔ صحافی اعزاز سید کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ اگر شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گی جس کے بعد اس کو پینا جائز ہوگا۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ اور کیا چیز ڈالیں کہ شراب جائز ہو جائے گی۔ اس پر مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ یہ تو پورا سسٹم ہے، آپ کسی وقت مدرسے میں آجائیں تو آپ کو دکھا دیتے ہیں۔

عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے، پی ٹی آئی کے 30 سے 40 لوگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کو تیار ہیں،لیگی رہنما

اس سوال پر “کیا آپ چاہتے ہیں کہ شراب کو جائز قرار دے دیا جائے؟” رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ انہوں نے کمیٹی میں یہ بات مثال کے طور پر کہی تھی۔ یہ بات چل رہی تھی کہ مولوی بھنگ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، بھنگ کا پیچھا چھوڑ دیں ۔ اس پر میں نے کہا تھا کہ اللہ نے ایک چیز حرام کی ہے تو ہم مولوی تو اس کو حلال نہیں کرسکتے، کوئی حکمت عملی بنا لواور علما سے طریقہ پوچھ لو، اس پر مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شراب کے پیالے میں مچھلی ڈال دو تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گاجو کہ جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف صرف باتیں کی جاتی ہیں لیکن عملی کام نہیں ہو رہا، پورے پاکستان کے نوجوان میں منشیات تیزی سے پھیل رہی ہیں، یہ خاموش دہشت گردی ہے جس کے خلاف ہم سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔ افسوسناک خبر آگئی

رات کی بریکنگ نیوز آج صبح تک پاکستان میں پٹرول کی قیمت 138روپے تھی رات ہوتے ہی پٹرول کی قیمت میں 300روپے فی لیٹر کی خبر نے پاکستانیوں کے ہو ش اڑادیے

https://youtu.be/dyjVXsqe_Fg

FOLLOW US