Tuesday April 23, 2024

چترال میں نئے شادی شدہ دُلہن دولہا سے روٹیاں کیوں بنوائی جاتی ہیں؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

شادی کی مختلف رسومات تو ہم سب دیکھتے ہی ہیں، لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک رسم بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں شادی کے بعد جب دلہن گھر جاتی ہے توو اس کو روٹیاں بنانے کو کہا جاتا ہے مزے کی بات یہ ہے کہ اس میں دولہا بھی اس کا برابر کا ساتھ دیتا ہے اور دونوں مل کر روٹیاں بناتے ہیں۔مزے کی رسم ہے نا؟ آپ بھی اپنی شادی میں آزما کر دیکھیئے، گھر والوں کو بھی خوب مزہ آئے گا۔لیکن یہ رسم کہاں ہوتی ہے؟خیبرپختونخواہ کے ضلع چترال کی ایک شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن گول گول پیڑے بنا رہی ہے، روٹی بیل کر توے پر ڈال رہی ہے اور دولہا میاں روٹیوں کو سیک رہے ہیں جس سے گھر والے خوب لُطف اندوز ہو رہے ہیں۔

بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبرسنا دی

شادی کے فوری بعد تو دلہن کام نہیں کرتی؟یہ ہمارے ہاں ایک عام رواج ہے جو اکثر گھرانوں میں دیکھا جاتا ہے کہ نئی نویلی دلہن سے فوری گھر کے کام کاج نہیں کروائے جاتے لیکن چترالیوں میں ایسی کوئی رسم نہیں ہے، وہاں باقاعدہ شوہر بیوی کے ساتھ مل کر رہے اور ہر طرح مدد کرے یہ ان کا ایک عام اصول ہے، لہٰذا شادی کے بعد ہی سے وہاں ایسا کیا جاتا ہے۔

اے این ایف نے بھنگ کی کاشت کیلئے 4 جگہوں کی منظوری دے دی بھنگ کے منصوبے کیلئے بڑی تعداد میں سرمایہ کار آگئے

FOLLOW US