آباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما کے ہم شکل کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہے ۔ شیراز نامی ٹویٹر صارف کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک شخس کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تصویر روالپنڈی کے علاقے صدر میں لی گئی ہے ۔ شیراز حسن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کس نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے محفوظ نہیں ہے ۔ ابھی بھارتی کرکٹر روہت شرما کو املی آلو بخارے کے شربت سے لطف اندوز ہوتے دیکھا ہے ۔ تاہم یہ تصویر ٹویٹر سمیت فیس بک اور انسٹا گرام پر بھی خوب وائرل ہوئی یہاں تک کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس تصویر کو شیئر کی ہے اور اس شخص کو روہت شرما کا ہمشکل قرار دیا ہے ۔
Who said Pakistan is not safe for visiting international cricketers?
Just saw star Indian player Rohit Sharma, enjoying a glass of Aalu Bukhara (plum) sharbat at Rawalpindi's saddar.(Photo: Mukhtar Aziz Kansi) pic.twitter.com/GN1gG8N2jT
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) September 27, 2021