Thursday April 25, 2024

ہیر سیلون پر ماڈل کے غلط بال کاٹنے پر ساڑھے چار کروڑ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

بھارت میں ایک ہیر سیلون پر ماڈل کے غلط بال کاٹنے پر ساڑھے چار کروڑ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق صارف عدالت نے فیصلے میں کہا ہےکہ ماڈل اپنے لمبے بالوں کی بدولت بالوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے لیے کام کرتی ہیں تاہم ہیر سیلون نے ان کی ہدایت کے برعکس بالوں کو چھوٹا کر دیا جس کی وجہ سے انہیں مالی نقصان کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیر سیلون دہلی کے ایک معروف ہوٹل چین کا حصہ ہے، جسے عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت ہے۔ نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن (این سی ڈی آر سی) نے فیصلے میں کہا کہ غلط بال کاٹنے کی وجہ سے ماڈل کو طے شدہ معاہدوں میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی وجہ سے اس کی زندگی بدل کر رہ گئی ہے، اور اس کا دنیا کی بہترین ماڈل بننے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا ہے۔

جمائما خان نے پاکستانی رکشے کو تلاش کر لیا

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ہیرسیلون کی لاپرواہی کی وجہ سے ماڈل گہرے صدمے سے دوچار ہے اور اس وجہ سے وہ اپنی جاب سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب ماڈل نے اس حوالے سے ہیر سیلون سے رابطہ کیا تو انہوں نے ماڈل کو بالوں کی مفت ٹریٹمنٹ دینے کی پیشکش کی۔ ماڈل نے عدالت کو بتایا کہ ہیر سیلون کی ٹریٹمنٹ کی وجہ سے ان کے بالوں کو مزید نقصان پہنچا ہے۔

نوازشریف کی جائیدادنیلامی کیلئے ا شتہارجاری کرنے کی اجازت

شہرقائد کراچی والوں کے لئے خوشخبری، سی پیک کے تحت بڑے اقتصادی منصوبے کا آغاز

FOLLOW US