Friday April 26, 2024

وزیرا عظم عمران خان نے اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

اسلام آباد : وزیرا عظم عمران خان نے دورہ کوہستان کی ایک یادگار تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر 2017ءمیں کیے گئے خیبر پختوخوا کے ضلع کوہستان کے دورے کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مقامی لوگوں کے ساتھ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند بھی کیا گیا اور صرف چند ہی گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد لوگ اسے لائیک کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنے مداحوں کو بطور وزیراعظم پاکستان اپنی روزانہ کی مصروفیات سے آگاہ رکھتے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے فردوس عاشق کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگانے کی وجہ بتا دی

میری زندگی کو خطرہ ہے،کچھ ہوا تو سرداروں پر اس کی ذمہ داری عائد ہو گی ملزمان مجھے ہراساں کر رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں،اُم رباب

FOLLOW US