Monday January 20, 2025

چودھری پرویز الٰہی نے فردوس عاشق کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگانے کی وجہ بتا دی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے فردوس عاشق اعوان کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگانے کی وجہ بتا دی، انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق نے اسمبلی میں میڈیا ٹاک کی کہ قانون سازی ٹھیک نہیں ہورہی، قانون سازی کس طرح کرنی میں بتاؤں گی،ہم نے کہا قانون سازی کیلئے ہم مرکھپ گئے اب یہ بتائے گی، خبردار یہ اسمبلی میں آئی تو سب یادرکھو گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان ہمارے دورحکومت میں کونسلر تھیں،شجاع صاحب نے کہا کوئی بات نہیں کونسلر کو بھی آگے لے کر آنا چاہیے، پھر اس کو ہم نے ایم این اے بنوانا، اور پارٹی کیلئے تقریریں کرنا اور بولنا سکھایا، لیکن جب پیپلزپارٹی آئی تومیں اپوزیشن لیڈر تھا اور یہ بھاگ کے پیپلزپارٹی میں چلی گئی ،اس نے ہمارا ٹکٹ چھوڑ دیا، وہاں جاکر یہ وزیراطلاعات بن گئیں، اب اس کو کیا پتا تھا کہ ہم نے پھر اسی حکومت میں آجانا ہے، وہاں سے آصف زرداری نے اس کو فارغ کیا، پیپلزپارٹی سے کیوں فارغ کیا اب یہ میں نہیں کہتا۔

میری زندگی کو خطرہ ہے،کچھ ہوا تو سرداروں پر اس کی ذمہ داری عائد ہو گی ملزمان مجھے ہراساں کر رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں،اُم رباب

انہوں نے کہا کہ یہ جب پنجاب اسمبلی میں آئی تو پرانی اسمبلی میں میڈیا ٹاک کررہی تھی، کہ یہ جو پنجاب اسمبلی میں قانون سازی ہورہی ہے ، یہ ٹھیک نہیں ہورہا،میں بتاؤں گی کہ کس طرح قانون سازی کرنی ہے۔ ہم سب اندر بیٹھے ہوئے تھے اور یہ میڈیا ٹاک چل رہی تھی تو ہم نے کہا کہ اب یہ ہمیں قانون سازی کے بارے بتائے گی؟ ہم یہاں قانون سازی کرنے کیلئے مرگئے کھپ گئے ہیں، اس کو کیا پتا یہاں کیا کیا مسائل ہیں؟ اور یہ باہر سے آکر ہمیں قانون سازی کا بتائے گی؟پھر میں نے کہا کہ اگر فردوس عاشق اسمبلی آئی تو سارے یاد رکھوگے، ہم اس کو کیوں کریڈٹ دیں ، ہماری قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین ہیں ان کو کریڈٹ جانا چاہیے۔ سلیم بریار کو تو مسلم لیگ ق نے سپورٹ کیا ہے وہ وجہ نہیں ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے ایک سوال پرکہا کہ کچھ لوگ اپنی دکانداری کیلئے ہمارے خلاف چیزیں کرتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں ہمارے تعلقات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو بہت زیادہ فائدہ ہوا،ہمارے تعلقات کی وجہ سے پنجاب میں سینیٹ الیکشن میں سودے بازی نہیں ہوئی، ہمیں سینیٹ الیکشن سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

وقار ذکا نے رکشے میں لڑکی سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کی نشاندہی پر بڑے انعام کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی حکومت پر جب مشکلات آئیں ہم نے سہارا دیا، ہم نہیں چاہتے کہ پنجاب میں حکومت گرجائے،اگر پنجاب حکومت گرتی ہے تو اس کا نقصان تمام پارٹیوں کو ہوگا،عثمان بزدار سے میرا تعلق بہت پرانا ہے، عثمان بزدار کے والد ہماری جماعت میں تھے انہوں نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کا خیال رکھنا، عثمان بزدار کے راستے میں جو بھی رکاوٹیں ہوتی ہیں ان کو مشورے دیتے رہتے ہیں، جن لوگوں نے ہمارے مشورے نہیں مانے انہوں نے بہت نقصان اٹھایا، عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری نئے آئے ہیں، یہ ٹیم محنتی ہے،اب فیاض الحسن چوہان ہی وزیراطلاعات رہیں گے اس بار وہ پکے آئے ہیں۔ آصف زرداری کے ساتھ ہماری ورکنگ ریلیشن بہت اچھی تھی،آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی نے ہمارے ساتھ کبھی پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے، مہنگائی کو کم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں، لوگوں کا روزگار لیول بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، شہبازشریف نے دس سالوں میں صرف ڈرامے کیے، اپنے دور حکومت میں خود فنڈ جاری کرواتا اور رپورٹ لیتا تھا، ہمارے دور میں 32ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان کا سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم

FOLLOW US