Sunday January 19, 2025

دنیا میں مہنگا ترین پٹرول فروخت کرنے والے ممالک کی تفصیلات سامنے آگئیں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 425 روپے

لاہور : دنیا میں مہنگا ترین پٹرول فروخت کرنے والے ممالک کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا کے کئی ممالک سے کم ہونے کا دعویٰ کیا ہے، اس حوالے سے ان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس میں خطے کے کچھ ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کا پاکستان میں موجودہ قیمتوں سے موازنہ کیا گیا۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق اسوقت ہندوستان میں پیٹرول245روپے تک،بنگلہ دیش 175.33روپے،سعودی عرب104.20روپے،یو اے سی 111.42روپے،چین میں 194 روپے،سری لنکا 154روپے،آذربائجان 98.65روپے ،ہانک گانگ میں425.25روپے فی لیٹر ہے۔پاکستان اب بھی دنیا کے بہت سے ممالک کی نسبت پیڑول سستا فراہم کررہا ہے۔

جب غیر ملکی افواج کو نکالنا تھا تو تب پاکستان بہترین ملک تھا، جب انہیں فلائٹ نہیں ملتی تو پھر پی آئی اے بہترین ائیرلائن بن جاتی ہے: شعیب اختر

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرواویلا کرنے والوں کے ادوارمیں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح52فیصد تک رہی۔ ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 80% تک اضافہ ہوا۔حکومت نے اپنے ٹیکسز کی شرح میں بتدریج کمی کرکے 18.5فیصد اضافہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 ستمبر کو تمام ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔ خاص کر پٹرول کی قیمت میں غیر متوقع اضافہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل تمام ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 5 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا، تاہم پٹرول کی قیمت میں کیا گیا اضافہ تنازعے کا باعث بنا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے حکومت کو فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں صرف 1 روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم وزارت خزانہ نے 1 روپے کی بجائے 5 روپے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اور پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 123 روپے سے تجاوز کر گئی، اسی وجہ سے وفاقی حکومت کو تاحال شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پورا دن موبائل بند رہیں گے۔ حکومت نے ملک بھر میں موبائل سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ورلڈکپ میں پہلے صرف بھارت ہمارے نشانے پر تھا، اب نیوزی لینڈ، انگلینڈ بھی نشانے پر آ گئے، تینوں ٹیموں کیخلاف ورلڈکپ میں محاذ جنگ پر اتریں گے: رمیز راجہ

FOLLOW US