Sunday January 19, 2025

دنیا میں کینسر کی سب سے خطرناک اقسام کون سی ہیں؟

لاہور : کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس کا اگر بروقت علاج نہ ہو تو انسان موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ اگر یہ بیماری ابتدائی سٹیج پر ہی ڈائیگنوس ہوجائے تو مریض کے بچنے کے امکانات روشن ہوتے ہیں لیکن اگر تشخیص میں تاخیر ہوجائے تو یہ جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک پھیپھڑوں کا کینسر ہے جس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال دنیا بھر میں کینسر کے مرض کی وجہ سے ایک کروڑ افراد زندگی کی بازی ہارے۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے نئے کیسز اور اموات کے اعتبار سے کینسر کی مندرجہ ذیل الگ الگ درجہ بندیاں کی گئی ہیں۔

نوجوان صحافی صدیق جان پر تشدد کرنے والے اینکر ارشد شریف اور ان کی ٹیم کو سزا مل گئی

سنہ 2020ء میں سب سے زیادہ نئے کیسز والے کینسر
بریسٹ کینسر، 22 لاکھ 60 ہزار کیسز
پھیپھڑوں کا کینسر، 22 لاکھ 10 ہزار کیسز
کولون اینڈ ریکٹم (بڑی آنت کا کینسر) 19 لاکھ 30 ہزار کیسز
جلد کا کینسر، 12 لاکھ کیسز
معدے کا کینسر، 10 لاکھ 90 ہزار کیسز

شہباز شریف نے آرمی چیف سے کہا کہ آپ کی پالیسی متاثر کن ہے، ‏آرمی چیف نے جواب دیا، پالیسی ہماری نہیں عمران خان کی ہے

کینسر کی سب سے جان لیوا اقسام اور ان سے 2020 میں ہونے والی اموات
پھیپھڑوں کا کینسر، 18 لاکھ اموات
کولون اینڈ ریکٹم (بڑی آنت کا کینسر) نو لاکھ 35 ہزار اموات
جگر کا کینسر، آٹھ لاکھ 30 ہزار اموات
معدے کا کینسر، سات لاکھ 69 ہزار اموات
بریسٹ کینسر، چھ لاکھ 85 ہزار اموات

FOLLOW US