Sunday January 19, 2025

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

نیویارک :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 93 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 88 ڈالرز کی سطح تک گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

امریکی خام تیل کی قیمت 2.37 ڈالر کمی کے بعد 88.29 ڈالر پر فروخت ہوا جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی 2.88 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل 93.90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ برینٹ کی 21 فروری 2022 اور امریکی خام تیل کی 3 فروری 2022 کے بعد سے اب تک کی کم ترین قیمت ہے، روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں، تاہم اب تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیدوار میں اضافے کی یقین دہانی کروانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے خام تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے این اے 157سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

اس حوالے سے عرب نیوز کے مطابق یورو ایشیا گروپ کے توانائی اور کلائیمیٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر رعد القدیری نے اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ انتہائی کم ہے جو بالکل بے معنی ہے اور مادی لحاظ سے یہ ایک معمولی اضافہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اوپیک کے رکن ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر تیل کی پیداوار میں اضافے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ اوپیک پلس کا اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکا کی جانب سے تیل پیدا کرنے والے ممالک پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے پیداوار میں اضافہ کریں۔ اوپیکس پلس کے فیصلے کے بعد 23 ممالک اگلے ماہ تک خام تیل کی یومیہ پیدوار 7 لاکھ 48 ہزار بیرل تک بڑھائیں گے۔

FOLLOW US