Sunday January 19, 2025

سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا

لاہور : اگر آپ نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند ہیں تو قیمتیں جان کر یقینا آپ کے ہوش اڑ جائیں گے کیونکہ سوزوکی نے نئے مالی سال کے آغاز کے بعد اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 3 لاکھ 14 ہزار روپے اضافہ کر دیاہے جس کے بعد نئی قیمت 17 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ آلٹو وی ایکس آر 3 لاکھ 46 ہزار روپے اضافے کے بعد 20 لاکھ 79 ہزار ، آلٹو اے جی ایس 3 لاکھ 88 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 لاکھ 39 ہزار روپے کی ہو گئی ہے ۔

تحریک انصاف کے 2 رہنماء مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

سوزوکی کی کلٹس تو 30 لاکھ روپے کا ہندسہ بھی عبور کر گئی ہے ، کلٹس کے بنیادی ماڈل وی ایکس آر کی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد اب یہ صارفین کیلئے 28 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت خرید 5 لاکھ 95 ہزاراضافے کے بعد 31 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 6 لاکھ 17 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 33 لاکھ 79 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 27 لاکھ 62 ہزار روپے تھی ۔

3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے،شیخ رشید

FOLLOW US