Saturday November 23, 2024

چھوٹی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیلئے پیٹرول سستا کرنے کیلئے تیاریاں، خصوصی پیکج متعارف کروانے کا اعلان

لاہور : حکومت کا چھوٹی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیلئے خصوصی پیکج متعارف کروانے کا اعلان، پٹرول صارفین کیلئے وزیر اعظم عمران خان جلد ریلیف کا اعلان کریں گے، مہنگائی میں بھی کمی آنا شروع ہو جائے گی۔دوسری جانب معروف ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر ردعمل دیا گیاہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ روس اور یوکرین کی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک چلے جانے کا اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے،

سبحان اللہ ،19کروڑ سال پرانے پتھر پرلکھی ’بسم اللہ ‘دریافت

ایسا ہونے کی صورت میں پاکستان میں پٹرول 200 روپے سے بھی اوپر جا سکتا ہے۔ دوسری جانب روس یوکرین کشیدگی میں کمی کے آثار کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 92 ڈالر86 سینٹس میں فروخت ہوا ، جبکہ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3 فیصد بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ گذشتہ رات وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ وزارت خزانہ نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس، پٹرولیم لیوی بجٹ اہداف سے کہیں کم ہے، حکومت ٹیکسز کی مد میں 35 ارب کا ریونیو خسارہ برداشت کرے گی۔وزیراعظم نے یکم فروری کو قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخرکی تھی، وزیراعظم کی ہدایت پر 15 فروری تک پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔ تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2014 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

بابر گھبراتا ہے نہ مایوس ہوتا ہے، والد اعظم صدیق حمایت میں سامنے آ گئے

حکومت نے وزارت خزانہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پٹرول کو 12 روپے سے زائد مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکومتی فیصلے کے تحت فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔یوں فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کر دی گئی۔

تحریک انصاف کا فردوس عاشق اعوان سے جان چھڑوانے کا فیصلہ سابق معاون خصوصی کو پی ٹی آئی کیلئے خطرناک قرار دے دیا

ہائیکورٹ نے فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی

FOLLOW US