Sunday May 5, 2024

سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل کی تصاویر لیک، فروری کے آخر میں بکنگ متوقع

کراچی : سوزوکی کی کامیاب گاڑی ’سوئفٹ‘ کی تصاویر لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ یہ گاڑیاں ڈسٹری بیوٹرز کو بھیجی جارہی ہیں جبکہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری کے آخر تک نئے ماڈل کی بکنگ بھی متوقع ہے ۔ سامنے آنیوالی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوزوکی کی سوئفٹ گاڑیاں لوڈر پر موجود ہیں جو اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد گاڑیوں کے شائقین اس تجسس میں مبتلاءہوگئے ہیں کہ آیا یہ گاڑیاں صارفین کے لیے کب دستیاب ہوں گی اور بکنگ کب تک ہوسکتی ہے ۔ ایسے میں مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ سوئفٹ کی ڈسٹری بیوشن پہلے ہی شروع ہوچکی ہے اور یہ گاڑیاں بھی شاید ڈسٹری بیوٹرز کو ہی بھیجی جارہی ہیں جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ نئی ’سوئفٹ‘ کی بکنگ فروری کے آخری عشرے میں متوقع ہے ۔

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

اگر سامنے آنیوالی تصاویر میں کاروں کے ڈیزائن کی بات کی جائے تو انتہائی شاندار اور گلوبل ویرئینٹ کے ساتھ بے پناہ مماثلت رکھتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ سوزوکی کی تیسری جنریشن سویفٹ ہے،،گاڑی کے فرنٹ ڈیزائن میں بہت محنت کے علاوہ بڑے پیمانے پر تبدیلی کی گئی ہے جیسے کہ سامنے آنے والی تصاویر میں گاڑی کی فرنٹ گرل ’’ کراس میچ ڈیزائن‘ کے ساتھ دی گئی ہے جو کہ نوجوان نسل کیلئے کافی پرکشش ثابت ہو گی ۔ سوزوکی سویفٹ کے فرنٹ لائٹس کے ڈیزائن کو بھی بے حد خوبصور ت بنایا گیاہے جس میں ممکنہ طور پر ملٹی ریفلیکٹر اور ایل ای ڈی پروجیکٹ ہیڈ لیمپ دیا گیاہے جو رات کے سفر کو مزید آسان دہ اور لطف انداوز بنا دے گا ۔ اس کے علاو ہ فرنٹ بمپر میں ‘curves’ دیئے گئے ہیں جواس سے پہلے سوزوکی سویفٹ کی زینت نہیں تھے ، یہ فرنٹ گرل کے ساتھ مل کر سویفٹ کے فرنٹ ڈیزائن کوبے پناہ اپنایت بخش رہے ہیں ۔فرنٹ بمپر میں فوگ لیمپس بھی دیئے گئے ہیں جو گاڑی کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں ۔

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، بائیوسیکیور ببل چھوڑ کر کہاں گئے تھے ؟ جانئے

FOLLOW US