Sunday January 19, 2025

اوور سیز پاکستانی براہ راست ڈالر بھیجنے کی بجائے دبئی میں کیوں فروخت کر رہے ہیں؟ حکومت کیلئے نئی پریشانی

دبئی : بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری اپنے کمائے ہوئے امریکی ڈالر براہ راست وطنِ عزیز میں بھیجنے کی بجائے دبئی میں فروخت کرنے لگے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے دبئی میں ڈالر فروخت کرنے کی بڑی وجہ وہاں ریٹ زیادہ ہونا ہے۔ پاکستان میں ایک ڈالر کے عوض 181 روپے دیے جاتے ہیں لیکن دبئی میں وہی ڈالر 189 روپے میں فروخت ہوتا ہے جس کی وجہ سے بیرون ممالک مقیم پاکستانی دبئی میں ڈالر فروخت کرتے ہیں اور پھر پاکستانی کرنسی کو ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے پاکستان بھیجتے ہیں۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سختی کیے جانے کے باعث لوگ سسٹم سے باہر جا کر کام کر رہے ہیں۔ افغانستان کو پہلے تین ارب ڈالر ماہانہ امریکی امداد ملتی تھی لیکن اب وہ بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی ڈالر ہی افغانستان کے بین الاقوامی سودوں کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ افغانستان کے ساتھ روپے کی بجائے بارٹر سسٹم کے تحت تجارت کرے۔

پاناما پیپرز ، ایشوریا بچن ایک بار پھر شکنجے میں آ گئیں ، کتنے گھنٹے تفتیشی افسران سوالات پوچھتے رہے ؟تفصیلات جانئے

’امریکہ نے طالبا ن سے صلح کر لی ،ہمارے ساتھ چلنے میں کیا مسئلہ ہے ‘مولانا فضل الرحمان نے مقتدر قوتوں کو واضح پیغام دے دیا

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، جمیعت علمائے اسلام ف 18 جبکہ حکمراں جماعت تحریک انصاف 14 نشستوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب

FOLLOW US