Sunday January 19, 2025

نومبر میں اکتوبر کی نسبت پیٹرول کی فروخت 9 فیصد ،ڈیزل 3 فیصد کم ہوئی

لاہور: گزشتہ ماہ نومبر میں اکتوبر کی نسبت پیٹرول کی فروخت 9 فیصد اور ڈیزل 3 فیصد کم ہوئی،اکتوبر میں بھی پیٹرول کی فروخت ستمبر کے مقابلے میں کم ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 95 کروڑ 13 لاکھ لیٹر پیٹرول فروخت ہوا جو اکتوبر سے ساڑھے نو کروڑ لیٹر کم ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور صنعتی اور زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے فیول کی فروخت بھی کم ہو گئی۔ نومبر میں ڈیزل کی فروخت کا حجم 1 ارب 57 کروڑ 87 لاکھ لیٹر رہا جو اکتوبر سے 5 کروڑ 85 لاکھ لیٹر کم ہے۔ جبکہ نومبر میں فرنس آئل کی فروخت بھی اکتوبر کے مقابلے میں 46 فیصد کمی سے صرف 1 لاکھ 80 ہزار ٹن رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق نومبر میں ملک میں مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 17 لاکھ 50 ہزار ٹن رہا۔ جو اکتوبر کے مقابلے میں 12.2 فیصد کم ہے۔

ورلڈ بینک کی افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے کچھ رقم جاری کرنے کی حمایت

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کرس گیل نے محتاط اوپنرز کو ٹی 20کرکٹ کے حسن کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

FOLLOW US