Wednesday May 15, 2024

نوکریاں ہی نوکریاں ،اپنے کاغذات تیار کرلیں،پھرنہ کہناخبر نہ ہوئی

اسلام آباد: چیئرمین سی پی اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ون میں اب تک 1200 نوکریاں آچکی ہیں،میں سی پیک کے ہر منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں اور آپریشنل ایشوز پر بھی ہماری نظر ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین سی پی اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا سی پیک کے لیے بڑا امتحان تھا جس میں کامیابی سے نکل گئے۔ گوادرپورٹ کا قومی اور مقامی معیشت پر بڑا اثر ہے،چینی سرمایہ کاروں کا سی پیک منصوبوں میں اعتماد کم نہیں ہوا ہے اور نہ ہی سی پیک پر کام رکا یا سست روی کا شکار ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اکثر مسائل سرحد پار سے ہیں جبکہ ایران، افغانستان سرحد 60 فیصد سیل کر دیا گیا ہے، بلوچستان کے مغربی روٹس کے علاقوں میں روزگار کے مسائل ہیں،سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی بہتر ہے اور کوئی منصوبہ رکا نہیں ہے۔

آزاد کشمیر کے انتخابات میں تمام حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پی ٹی آئی والوں کو اپنی پارٹی کے امیدوار بھی نہیں ملے۔ فیصل کریم

وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی، ن لیگ کیخلاف جارحانہ حکمت عملی تیار

FOLLOW US