Sunday January 19, 2025

نئی مالی سال کا پہلا ہفتہ، غریب کو کوئی ریلیف نہیں ملا، گھی، سبزیاں اور برائلر مرغی کےگوشت سمیت کئی چیزیں مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد : ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا سستا، گھی، سبزیاں اور برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا ہے، 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مہنگی ہونے والی اشیاء میں برائلرمرغی 6 روپے 92 پیسے فی کلو، دال مونگ 7 روپے 2 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ حالیہ ہفتے آلو، گڑ، مٹن، بیف کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ انڈے 85 پیسے فی درجن، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 24 پیسے، خوردنی گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 5 روپے 62 پیسے، پیاز 5 روپے 34 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

اگر فوج نے الیکشن میں مداخلت کی ہے تو آپ کیسے جیتے، آپ الیکشن جیت کر آئے ہیں لہذا آپ کی بات سننے کو تیار ہیں، محسن داوڑ آپ مجھ سے علیحدگی میں بھی ملیں

ٹماٹر 13 روپے 90 پیسے، لہسن 7 روپے 80 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اسی طرح آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 11روپے 93 پیسے سستا ہوا ہے۔ دال مسور ایک روپے 25 پیسے اور دال ماش 3 روپے 42 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مئی کی نسبت جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد کمی ہوئی،مالی سال 2020-21 میں مہنگائی کی اوسط شرح 8.90 فیصد رہی، جون میں شرح 9.70 فیصد ریکارڈ کی گئی، مئی کی نسبت جون میں مہنگائی میں 0.24 فیصد کمی ہوئی، ایک سال میں شہروں میں انڈے 32.88 فیصد ، خوردنی گھی 23.75 فیصد ،مصالحہ جات23.27 فیصد ، کوکنگ آئل 21.93 فیصد ،ٹماٹر 19.67 فیصد ، گندم 18.99 فیصد، گوشت 16.66 اور دودھ 14.19 فیصد مہنگاہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں شہروں میں دال مونگ 20.17 فیصد سستی ہوئی، آلو 16.42 اور پیاز 5.07 فیصد سستے ہوئے، دیہی علاقوں میں سالانہ بنیادپر انڈے 37.97 فیصد مہنگے ہوئے، اسی عرصے میں کوکنگ آئل 30.81 فیصد مہنگاہوا، خوردنی گھی 26.84 فیصد، ٹماٹر 23.86 اور گندم 20.09فیصد مہنگی ہوئی، دیہی علاقوں میں سالانہ بنیاد پر چینی 20.69 فیصد مہنگی ہوئی۔ چاول 9.98 فیصد مہنگے ہوئے، دیہی علاقوں میں دال مونگ 25.23 فیصد اور آلو 19.38 فیصد سستا ہوا، پیاز 12.73 فیصد,پھل 11.77اور دال مسور2.59 فیصد سستی ہوئی۔

عالم دین کے تیسری شادی کی ’خواہش‘ کرنے پر اس کی دوسری بیوی نے مردانہ صفات سے ہی محروم کردیا

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے طابق جون میں شہروں میں ماہانہ بنیاد پر ٹماٹر 28.94 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز 14.97فیصد، انڈے 4.37 اور سبزیاں3.11 فیصد مہنگی ہوئی، ماہانہ بنیادوں پر گوشت 2.85 فیصد اور گندم 1.52 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر شہروں میں چکن 36.86 اور پھل 20.07 فیصد سستے ہوئے، دال مونگ 6.10 فیصد، دال چنا 1.82 اوردال ماش 1.24 فیصد سستی ہوئی، دیہی علاقوں میں ٹماٹر 26.76 اور سبزیاں 9.09فیصد سستی ہوئی، انڈے 4.72فیصد، گندم 3.11 اور گڑ 2.49 فیصد سستا ہوا، ماہانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں چکن 32.50 فیصد سستاہو، دیہی علاقوں میں پھل 12.58فیصد,دال مونگ 7.92 اور دال ماش 2.12 فیصد سستی ہوئی۔

FOLLOW US