واشنگٹن (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔اس حوالے سے امریکی کمیڈین جیریمی میکلن نے بھی دلچسپ ٹویٹ کیا ہے اگرچہ وہ اکثر باتوں باتوں میں بھارت پر خوب تنقید کرتے رہتے ہیں اس بار بھی انہوں نے دلچسپ ٹویٹ کیا ہے ، جیریمی میکلن پاکستان آ رہے ہیں ایسے میں انہوں نے اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے انہیں ایک کبوتر کا کھلونا دیا ہے۔اب چونکہ بھارت ماضی میں یہ دعویٰ کر چکا ہے کہ پاکستان انڈیا میں جاسوس کبوتر بھیجتا ہے تو جیریمی میکلن نے ٹویٹ کیا کہ ” جب میں گھر سے دور جا رہا ہوں تو ایسے میں جیول کی حفاظت کے لیے اپنے ٹاپ ایجنٹوں میں سے ایک بھجوانے پر میں پاکستان کا شکرگزار ہوں۔جیریمی میکلن نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ وہ اگلے 4 گھنٹوں میں پاکستان
روانہ ہو رہے ہیں ۔ایسے میں اگر کوئی شخص اپنے رشتہ داروں کے لیے کوئی چیز دینا چاہتا ہے تو بھجوا دے۔جیریمی میکیلن کی یہ ٹویٹ واضح کرتی ہیں کہ وہ پاکستانیوں کی روایت سے بھی آگاہ ہیں۔۔واضح رہے رواں سال جیریمی مکلین نے بھارت میں ہونے والے اپنے تمام شوز منسوخ کر دیے تھے ۔ جیریمی مکلین نے اپنے ٹویٹر اور فیس بک پیغام میں کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں نریندر مودی کی کامیابی کی وجہ سے میں بھارت میں ہونے والے اپنے تمام شو منسوخ کر رہا ہوں، شوز کے ٹکٹ خریدنے والے تمام افراد سے بہت معذرت۔جیریمی مکلین نے اپنا بھارت کا 5 ہفتے کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس جیت کی حمایت نہیں کر سکتے۔ جیریمی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کی بجائے پاکستان جانا پسند کریں گے۔