Friday January 3, 2025

تحریک انصاف کوخواجہ آصف کے خلاف کس کام میں بد ترین ناکامی کا سامنا ؟؟؟؟کپتان او ر سینئر رہنما مایوس ہو گئ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ وہ نیب کو وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں پارٹی چیئرمین نے نیب کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست پر پیشرفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔عمران خان نے عثمان ڈار کو وفد کے ہمراہ چیئرمین نیب سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیرخارجہ کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ریکارڈ پرلاچکے ہیں منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات

فراہم کرنے کو تیار ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عثمان ڈار وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کرسکتے ہیں، امید ہے نیب جلد وزیرخارجہ کے خلاف کارروائی کا آ غاز کریگا۔عمران خان نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے قوم عدلیہ کے بعد احتساب کے ادارے کی طرف دیکھ رہی ہے۔

FOLLOW US