لاہور ( نیوزڈیسک ) بسنت منانے والوں کیلئے وہ خبر آہی گئی جس کا انتظا کیا جارہا تھا ایک بار پھر قاتل بسنت کے لئے آوازیں اٹھنے لگیں، ارکان پنجاب اسمبلی کہتے ہیں کہ انسانی جانوں کی قیمت پر ہرگز بسنت منظور نہیں، دھاتی ڈور سے بچوں کے گلے کاٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔موسم کے کروٹ بدلتے ہی ایک بار پھر بسنت کی آوازیں اٹھنے لگیں۔ کمیٹی
بنانے کا اعلان ہوا تو ارکان اسمبلی بھی کھل کر سامنے آگئے۔ارکان اسمبلی کا ماننا ہے کہ بچوں کے گلے کاٹ کر بسنت کے جشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ بسنت ایک خونی کھیل بن چکا ہے، دھاتی ڈور سے انسانی جانوں کا ضیاع ہرگز قبول نہیں گو حکومت کی جانب سے قائم ایک کمیٹی تمام معاملے کا جائزہ لے رہی ہے مگر ارکان اسمبلی کی اکثریت خونیں بسنت کے حق میں نہیں۔