اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج ملک بھر میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت زلزلہ پیما ادارے کے مطابق 6.2تھی ۔ یہ جھٹکے پاکستان میں ہی نہیں بلکہ وطن عزیز سمیت ہمسایہ ملک افغانستان اور بھارت میں بھی بڑے پیمانے پر محسوس کیے گئے ۔ پاکستان میں یہ جھٹکےاس قدر شدید تھے کہ تما م پاکستانی گھروں اور دفتروں سے
کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر آگئے ۔ پاکستان کے ایک نواحی علاقے بیلہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 2سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات کے ساتھ ساتھ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملیں ۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں نااہلی کیس کی سماعت کے دوران جب زلزلہ آیا تو بھگدڑ مچ گئی ۔ وکلا ایک دوسرے کو دھکے دیتے باہر کی جانب بھاگے تو چیف جسٹس آف پاکستان نے کمال ہمت و بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے انہیں حوصلہ و ہمت سے کام لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ اللہ کا نام لیں اور ہمت رکھیں ،زلزلہ ابھی ختم ہو جائے گا اور واقعی چیف جسٹس کے ان الفاظ کے ختم ہوتے ہی زلزلہ تھم گیا جس پر وکلا برادری نے اطمینان کا مظاہرہ کرتے ہوئےہمت سے کام لی