لاہور (نیوزڈیسک) حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو عزت دینے کافیصلہ کر لیا ہے اور اساتذہ کے نام کیساتھ سرکاری طور پر عزت مآب کا لفظ لکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری سکولز نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کا تعلیم عام کرنے میں
کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا اس لئے ان کے نام کیساتھ لازمی طور پر عزت مآب لکھا جائے جبکہ پروموشن اور تقرریوں کے احکامات میںبھی عزت مآب کا لفظ لازمی لکھا جائے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اساتذہ کے حوالے سے ایسا فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری دستاویزات میں ان کے نام کیساتھ عزت مآب لکھا جائے گا۔