Sunday October 20, 2024

نیب نے وزیراعظم عمران خان کو بھی زوردار جھٹکا دیدیا، ایسا اعلان کر دیا کہ انصافی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

کوئٹہ (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف نیب میں کیس آخری مراحل میں ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان نیب نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے،ان کے کیخلاف جلدریفرنس دائر کیے جانے کا

امکان ہے،ڈاکٹرامیرمحمد جوگیزئی کوئٹہ کڈنی سینٹر میں چیف ایگزیکٹوتعینات تھے،امیرجوگیزئی پرکڈنی سینٹر کوئٹہ کیلئے طبی آلات،سامان کی خریداری کے فنڈزمیں خوردبردکا الزام ہے۔ترجمان نیب نے مزید کہا کہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف 2015میں انکوائری کی منظوری دی گئی تھی،انکوائری کی منظوری اس وقت کے چیئرمین نیب قمرزمان کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کیا ہے،ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی میڈیکل کے شعبے میں بطور چائلڈ اسپیشلسٹ 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کوئٹہ میں ڈھائی سال بحیثیت رجسٹرار فرائض انجام دیے ہیں۔

FOLLOW US