Monday October 21, 2024

جناب اسپیکر! آپکو یاد ہے جب آپ میرے ساتھ جیل میں تھے تو آپ نے کہا تھاکہ۔۔۔۔ 10 سال پنجاب میں حکومت کرنے والے باپ کے بیٹے حمزہ شہباز نے جذباتی ہو کر پرویز الہیٰ سے کیا کہہ دیا؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک) حمزہ شہباز ،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو جیل میں گزرا اچھا وقت یاد کرواتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر آپکو یاد ہے جب آپ میرے ساتھ جیل میں تھے۔تب آپ مجھے کہا کرتے تھے کہ تم فکر نہ کرو تمہاری ضمانت ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 10 سالہ دور حکومت کے بعد پنجاب میں مسلم لیگ ن اس وقت اپوزیشن میں ہے جبکہ پنجاب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں آچکا ہے۔اسی اسمبلی میں جہاں کبھی حمزہ شہباز شریف کے والد شہباز شریف کا طوطی بولتا تھا آج وہاں حمزہ شہباز شریف ،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو جیل میں گزرا اچھا وقت یاد کرواتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔20 تاریخ کو اسمبلی اجلاس میں بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر میری سیاست کا آغاز کسی ایوان وزیر اعلیٰ سے نہیں ہوا تھا۔مجھ پر ایک کیس بنا ،یہ اس وقت کی بات ہے جب محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی حکومت تھی ۔1993 کی بات ہے جب میں گورنمنٹ کالج کا طالبعلم تھا اور مجھے 6 ماہ مجھے اڈیا لہ جیل میں رہنا پڑا۔جب 6 ماہ بعد مجھے عدالت نے رہا کیا تو کہا تھا کہ یہ تو کم عمر ہے ،اس پر تو یہ کیس بنتا ہی نہیں۔اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر مجھے اچھی طرح یاد ہے آپ بھی میرے جیل کے ساتھی تھے تب آپ مجھے کہتے تھے کہ تم فکر نہ کرو تمہاری ضمانت یو جائے گی۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب ضمانت نہیں ہوئی تھی اور میں عدالت سے واپس آیا تھا تو آپ کے ذہن میں کچھ آیا اور آپ میرے پاس آئے اس وقت میں کچھ لکھ رہا تھا ،آپ نے وہ خط پڑھا تو کہا کہ میں تو تمہیں حوصلہ دینے آیآ ہوں اور تم اپنے گھر والوں کو حوصلہ دے رہے ہوں ۔گھبرانا نہیں ہے ،ہمارا دامن صاف ہے

FOLLOW US