Monday October 21, 2024

پنجاب پولیس کو اب یہ کام کرنا ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایسا اعلان کر دیا کہ عوام خوش ہو جائیں گے

لاہور (نیوزڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہو گا ، پولیس کے رویے میں تبدیلی ہر قیمت پر لائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ڈی جی خان عمائدین کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے عثمان بزدار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار

کا کہناتھا کہ تبدیلی لوگوں کے بہترمستقبل کیلئے آئی ہے، حقیقی تبدیلی کیلئے شب وروزمحنت کرناہوگی، جنوبی پنجاب کے عوام کوان کے حقوق ملیں گے، جرائم کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، پولیس کواب عوام کاخادم بنناہوگا،پولیس کے رویے میں تبدیلی ہرقیمت پرلائیں گے۔

FOLLOW US